Those Habits of Mans Which attract women s hearts ..مردوں کی وہ عادتیں جو خواتین کے دل کو موہ لیتی ہیں

مردوں کی وہ عادتیں جو خواتین کے دل کو موہ لیتی ہیں

مردوں کی وہ عادتیں جو خواتین کے دل کو موہ لیتی ہیں

اگر مرد حضرات ان عادات کو اپنا لیں تو خواتین کے دل پگھل کر رہ جائیںمردوں کے بارے میں خواتین کے خیالات عموما کچھ اچھے نہیں ہوتے اور خصوصا جب بات ہو برصغیر پاک وہند کے مردوں کی  لیکن آج مرغی پہلے آئی یا انڈا  جیسی لا متناہی بحث میں پڑے بغیر کچھ ایسی عادات و اطوار سے آپ کو آگاہ کرتے ہیں جو اگر مرد حضرات اپنا لیں تو خواتین کے دل پگھل کر رہ جائیں اور پھر محبوب آپ کے قدموں میں ٹائپ عامل بابوں کے پاس جانے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی ۔
پھول سی مسکراہٹ کے لیے پھول  بھیجئے؛ چلیے پہلے کچھ  میٹھا ہوجائے ، جی ہاں ، ویسے تو ویلنٹائن ڈَے پر ہر ایرا غیرا نتھو خیرا ،فراڈیا لکیر کے فقیر کی طرح  پھولوں کا مینا بازار لگا لیتا ہے یہ جانے بغیر کہ پھولوں کی لڑکیوں کے لیے کیا اہمیت ہوتی ہے ۔ ، لیکن شاز و نادر ہی کچھ مرد ایسے ہوتےہیں جو واقعی پھولوں کی اہمیت کو سمجھتا ہے اور یہ جانتا ہے جوبکے یا گلدستہ وہ خاتون کے لیے منتخب کر رہا ہے یہ یہ اس کے دل کو مدتوں تک دھڑکاتا رہے گا۔
توجہ دیں اوربلندی کو چھولیں؛ کہا جاتا ہے کہ خواتین توجہ مانگتی ہیں لیکن بہت کم لوگوں کو یہ معلوم ہوگا کہ  خواتین اپنے اور اپنے اطراف میں موجود لوگوں یعنی خاندان کے افراد اوردوست وغیرہ کے لیے بھی وقت کی طالب ہوتی ہیں اور وہ ایسے لوگوں سے بہت متاثر ہوتی ہیں جو ان کے ساتھ ساتھ ان کی فیملی کےلیے بھی وقت نکالیں ، چاہے وہ فیملی پکنک کی صورت میں ہو یا خاندان کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرنا ہو، اور ایسے مرد ان کی نظروں میں بہت ہی قیمتی اور نایاب ہوتے ہیں، عموما ایسے افراد کی کردار کی مضبوطی ان کے افعال سے جھلکتی ہے۔
 گرم جوشی کا اظہار کریں؛ اپنے جذبات ، الفاظ اور تاثرات کو گرم جوش جذبات میں گوندھ کر پیش کریں،مرد حضرات اعصابی طور پر مضبوط گردانے جاتے ہیں اس لئے کسی بھی اندورنی فرسٹریشن یا جھنجھلاہٹ خواتین پر مت نکالیں ،عملی طور پر ایسا کم ہی ہوتاہے لیکن کوشش کریں کہ اپنے مشکل وقتوں کے ساتھی کو اپنے ذہنی دباو کا شکار نہ بنائیں۔
گاڑی کا دروازہ کھولیں؛ کہتے ہیں یہ عورت پر منحصر ہے کہ وہ  اپنے شوہر کو غلام بنائے اور غلام کی بیوی کہلائے یا پھر اس کو بادشاہ سمجھے اور اس کی ملکہ کہلائے تو اسی ملکہ کے لیے اگر بادشاہ سلامت کو کبھی کبھی اس کے لئے گاڑی کا دروازہ کھولنا پڑجائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
جان نثاری کا اظہار؛ اگرآپ ماڈرن دورکے فرہاد بننا چاہتے ہیں تو اس کے لیے نہر کھودنے کی ضرورت نہیں بلکہ محض سڑک پار کرتے وقت خاتون کی مدد ہی کردیں تو انہیں انتہا سے زیادہ حفاظت کا احساس دلایا جاسکتا ہے۔
چاہت کا ذائقہ؛ خواتین کی نفسیات پر کی گئی ریسرچ کے مطابق اگر شوہر اپنی پلیٹ کا آخری لقمہ اپنے ہاتھ سے اپنی شریک حیات کو پیش کریں تو اس سے بیوی میں اپنے شوہر سے محبت کا جذبہ اوربڑھ جاتا ہے کیوں کہ بیویاں اکثر یہ چاہتی ہیں کہ کھانے پینے کے دوران ان کا شوہر چاہت کے اظہار کے طور پر ان کو کچھ پیش کرے۔

Post a Comment

Thanks For Your Feed Back

[blogger]

Author Name

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.